18 ویں لکس سٹائل ایوارڈز کی تقریب کل ہو گی

ہفتہ 6 جولائی 2019 13:20

18 ویں لکس سٹائل ایوارڈز کی تقریب کل ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2019ء) پاکستان کے سب سے بڑے ایوارڈز شو 18ویں لکس سٹائل ایوارڈز کی تقریب آج (اتوار کو ( ہو گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق لکس سٹائل ایوارڈز پاکستانی ڈراموں، فلموں میوزک اور ماڈلنگ کے شعبوں میں بہترین کام کرنے والوں کی خدمات کا اعتراف کرنے کے لئے الگ اہمیت رکھتے ہیں، یہ ایوارڈز ہر سال منعقد ہوتے ہیں جبکہ 18ویں لکس سٹائل ایوارڈز کی تقریب آج (اتوار) کو ہو گی جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے سٹارز شرکت کریں گے اور اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے۔

(جاری ہے)

لکس سٹائل ایوارڈز میں بہترین فلم کی کیٹگری کے لئے کیک، لوڈویڈنگ، جوانی پھر نہیں آنی 2 موٹرسائیکل گرل اور طیفا ان ٹربل، بہترین فلم اداکار کے لئے فہد مصفطی، احمد علی بٹ، علی ظفر، عدنان ملک اور محمد احمد، بہترین فلم اداکارہ کے لئے آمنہ شیخ، ہاجرہ یامین، ساہائے علی ابڑو، صنم سعید اور مہوش حیات، بہترین فلم ہدایت کار کے لئے احسن رحیم، عاصم عباسی، حسیب حسن، نبیل قریشی اور ندیم بیگ، بہترین ٹی وی ڈرامہ کے لئے دل موم کا دیا، ایسی ہے تنہائی، سنو چندا، خانی اور ڈر سی جاتی ہے صلہ، بہترین ٹی وی اداکار کے لئے بلال عباس، نعمان اعجاز، فیروز خان، قوی خان اور سمیع خان، بہترین ٹی وی اداکارہ کے لئے اقراء عزیز، نیلم منیر، ثنا جاوید، سونیا حسین اور اشنا شاہ، بہترین ڈرامہ ہدایت کار انجم شہزاد، احسن طالش، قاسم علی مرید، کاشف نثار، شاہد شفاعت، بہترین پلے بیک سنگر کے لئے عارف لوہار، عاطف اسلم، شجاع حیدر، ملازم حسین اور مسال زیدی، سال کے بہترین گلوکار کے لئے محسن عباس حیدر، سہیل حیدر، شمعون اسماعیل، خرم اقبال اور بلال علی نامزد کئے گئے ہیں جبکہ بہترین گانا، بہترین مڈل میل، بہترین ماڈل فیمیل، بہترین فیشن ڈیزائنر اور دیگر کیٹگریز بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :