شوبز میں سفارش چلتی تو ڈرامہ ’’زندگی گلزار ہے‘‘ میں فواد خان کی جگہ میرا مرکزی کردار ہوتا، شہریار منور

اتوار 7 جولائی 2019 12:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2019ء) پاکستانی اداکار شہریار منور نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں سفارش نہیں چلتی اور اگر چلتی تو ڈرامہ سیریل ’’زندگی گلزار ہے‘‘ میں فواد خان کی جگہ میرا مرکزی کردار ہوتا۔ شہریا منور نے نجی ٹی وی کے ایک شو میں شوبز انڈسٹری میں سفارش کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کا پراجیکٹ کامیاب ہو اور کاروبار میں کوئی کسی کا بیٹا، بہن، باپ یا کچھ اور نہیں ہوتا، انڈسٹری میں سفارش نہیں چلتی اور اگر چلتی تو ڈرامہ سیریل ’’زندگی گلزار ہے‘‘ میں فواد خان کی جگہ میرا مرکزی کردار ہوتا، میں یہاں کسی کی سفارش سے نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں جس کے کام کی اخلاقیات اچھی ہیں وہ سب سے کامیاب انسان ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پی ٹی وی کے زمانے میں صرف ایک ٹی وی چینل تھا اور وہ اچھے سے اچھا کام دکھاتے تھے لیکن اب جہاں آبادی بڑھی ہے، چینلز بڑھے ہیں تو کام کا بوجھ بھی بڑھ گیا ہے اور مقدار کی وجہ سے معیار متاثر ہوا ہے لہذا اگر میں وقت پر معیار کے اعتبار سے اپنا کام کروں گا تو میرا پراجیکٹ بھی کامیاب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں بہت محنت کی ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ جب کامیابی آسانی سے مل جاتی ہے تو لوگ دوسروں کی عزت نہیں کرتے۔

متعلقہ عنوان :