صدرٹرمپ کا تارکین وطن کیخلاف بڑی کارروائی کا اعلان

غیر قانونی تارکین وطن کی بیدخلی کیلئے چھاپے جلد شروع ہونگے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

اتوار 7 جولائی 2019 21:00

صدرٹرمپ کا تارکین وطن کیخلاف بڑی کارروائی کا اعلان
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملک میں موجود غیر قانونی تارکین وطن کی بیدخلی کیخلاف چھاپوں کا سلسلہ جلد شروع کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ چھاپوں کے دوران غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدری کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ غیرقانونی تارکین وطن تیار رہیں کیونکہ امیگریشن حکام جلد ہی ان کے پاس آنے والے ہیں یہ چھاپے نہیں بلکہ ملکی بدری کی ابتداء ہو گئی جو فیصلہ کن ہو سکتی ہے۔

یہ وہ لوگ ہیں جو سال ہا سال قبل مختلف ممالک سے آئے تھے اور ہمارے ملک پر بوجھ گئے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے آئندہ الیکشن (جو 2020ء کو ہونگی) سے قبل غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف سخت ایکشن لینے کا ارادہ رکھتے ہیں اس دوران غیر قانونی تارکین اگر مزاحمت کرتے ہیں تو ان کے خلاف ملکی آئین کے تحت سخت کارروائی ہو گی۔

(جاری ہے)

غیر قانونی تارکین وطن کے گروپ کی ایک رہنما ایلسا لوپز کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی دھمکی سے امریکی معیشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جو غیر قانونی تارکین ملکی معیشت میں کردار ادا کر رہے ہیں انکے نوکریاں چھوڑنے اور سکولوں سیغیر قانونی تارکین وطن کے بچوں کو نکالنے سے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ ہم اس کے لیے تیار ہیں کیونکہ گرفتاریوں تو روز ہو رہی ہیں۔

یاد رہے کہ پچھلے ماہ ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن موخر کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ ہفتے ان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن اب چار جولائی کے بعد شروع ہو جائے گا۔امریکی امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ ابتدا میں یہ کریک ڈاؤن ان تارکین وطن کے خلاف ہو گا، جو حال ہی میں غیر قانونی طور پر مختلف ممالک سے امریکا پہنچے ہیں، غیر قانونی تارکین وطن کی ملک میں کوئی جگہ نہیں۔