مجھے کردار نگاری سے جنون کی حد تک لگاﺅ ہے،ثنا ءنور

شوبز میں دور حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیلی ضروری ہے،گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 8 جولائی 2019 11:17

مجھے کردار نگاری سے جنون کی حد تک لگاﺅ ہے،ثنا ءنور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅ اصغر) میں نے جب سے شوبز میں قدم رکھا مجھے اس فیلڈ میں بے پناہ شہرت اور عزت ملی مجھے کردار نگاری سے جنون کی حد تک لگاﺅ ہے میرے پرستار مجھے ہر کردار میں پسند کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ماڈل و اداکارہ ثناءنور نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شوبز میں جو کام ہو رہا ہے دور حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں تبدیلی ضروری ہے ،ایک سوال کے جواب میں ثناءنور نے کہا کہ اگر مجھے انڈیا میں کام کا موقع ملا توہرگز نہیں کروں گی مجھے عزت اور شہرت اپنے وطن نے دی ہے اسی ملک میں رہ کر آگے بڑھوں گی کیونکہ یہاں بھی ایک آرٹسٹ کے لئے بہت مواقع ہیں ۔

متعلقہ عنوان :