Live Updates

فوج، عدلیہ اور دیگر اداروں کو بدنام کرنا مریم بریگیڈ کا وطیرہ ہے‘صمصام بخاری

فارنزک رپورٹ میں ویڈیوٹیمپرڈ ثابت ہو گئی تو پریس کانفرنس میں سٹیج پر بیٹھے ہوئے سب لوگ قابو میں آ جائیں گے مریم نواز وزیراعظم سمیت ہر اس شخص کے لئے نامناسب الفاظ استعمال کرتی ہیں جو ان کے نظریئے سے مطابقت نہیں رکھتا انکے بھائیوں اوردیگر مفروروں نے لندن میں ایون فیلڈ کو فراری کیمپ بنایا ہوا ہے، عوام کو (ن) لیگ کے بیانیے سے کوئی دلچسپی نہیں مریم بی بی کی پریس کانفرنس عدلیہ پر دبا ئوڈالنے کی سازش ہے، حقیقت یہ ہے حدیبیہ تمام کرپشن کیسز کی ماں ہے رانا ثنا اللہ جو کرتے رہے ہیں وہ ایک پورے کارٹل کا کارنامہ ہے، رانا ثنا اللہ کیس سے بہت کچھ نکلے گا‘صوبائی وزیر کی پریس کانفر نس

پیر 8 جولائی 2019 23:48

فوج، عدلیہ اور دیگر اداروں کو بدنام کرنا مریم بریگیڈ کا وطیرہ ہے‘صمصام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2019ء) صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ فوج، عدلیہ اور دیگر اداروں کو بدنام کرنا مریم بریگیڈ کا پہلے دن سے وطیرہ ہے،مریم نواز وزیراعظم سمیت ہر اس شخص کے لئے نامناسب الفاظ استعمال کرتی ہیں جو ان کے نظریئے سے مطابقت نہیں رکھتا، حکومت نے مریم بی بی کی طرف سے جج کے خلاف پیش کی جانے والی ویڈیو کا فارنزک ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہو سکتا ہے متعلقہ جج خود بھی اعلی عدلیہ سے اس امر کی استدعا کر دیں۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ڈائریکٹو ریٹ جنرل پبلک ریلیشنز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ ن لیگ کے بیانیے میں کوئی ایسی چیز نہیں جس میں عوام دلچسپی لیں۔

(جاری ہے)

سوال یہ ہے کہ ایک ہی آدمی کے اکانٹ سے کبھی فالودے والے اور کبھی پاپڑ والے کے اکانٹ میں پیسے کیسے منتقل ہو جاتے ہیں دراصل اس سارے کھیل کے بینیفشری یہ خود ہیں۔

مریم کے بھائیوں اور دیگر مفروروں نے لندن میں ایون فیلڈ کو فراری کیمپ بنایا ہوا ہے۔ مریم کو اپنا وہ جھوٹ تو یاد ہو گا جب انہوں نے کہا تھا کہ میری انگلینڈ تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مریم بی بی کی پریس کانفرنس عدلیہ پر دبا ڈالنے کی سازش ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ حدیبیہ تمام کرپشن کیسز کی ماں ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ جو کرتے رہے ہیں وہ ایک پورے کارٹل کا کارنامہ ہے۔

رانا ثنا اللہ کیس سے بہت کچھ نکلے گا۔ یہ رانا ثنا اللہ ہی تھے جنہوں نے ن لیگ پر پہلی ایف آئی آر درج کرائی۔ رانا ثنا اللہ نے ہی پی پی پی کے خلاف بھی گفتگو کی۔ ان کو پتہ چل گیا ہے کہ اب وہ احتساب سے نہیں بچ سکتے۔صمصام بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں حمزہ شہبازاور مریم بی بی کے درمیان تخت نشینی کی جنگ جاری ہے۔ مریم بی بی کی پریس کانفرنس میں شہبازشریف بالکل بے یارومددگار بیٹھے فضا میں گھور رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو حقائق بتانا ہمارا فرض ہے۔ ن لیگ کے رہنماں نے الطاف حسین والی لائن پکڑ لی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں میڈیا پر سنسر شپ کے حق میں نہیں تاہم ایسی پریس کانفرنس کے حوالے سے پیمرا کا کوڈآف کنڈکٹ موجود ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے بہت سے لوگ اپنی قیادت سے نالاں ہیں۔ وہ شریف خاندان کی غلامی پر تیار نہیں۔ وہ اپنے مسائل کے حل کے لئے موجودہ حکومت سے رابطے کر رہے ہیں۔ سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ اگر فرانزک رپورٹ میں مریم بی بی کی طرف سے پیش کی گئی ویڈیوٹیمپرڈ ثابت ہو گئی تو سٹیج پر بیٹھے ہوئے سب لوگ قابو میں آ جائیں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات