احمد علی بٹ با صلاحیت اداکار ہیں، واسع چوہدری

منگل 9 جولائی 2019 11:55

احمد علی بٹ با صلاحیت اداکار ہیں، واسع چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) اداکار و میزبان واسع چوہدری کا کہنا ہے کہ اداکار احمد علی بٹ با صلاحیت اداکار ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار واسع چوہدری نے ٹویٹر کی پوسٹ میں احمد علی بٹ کو لکس سٹائل ایوارڈ میں نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے 1998 ء میں پہلی دفعہ سٹیج پر دیکھا تو ان کو شائقین کا ان کے موٹاپے کو دیکھ کر ردعمل آج بھی یاد ہے لیکن پھر ان کی اداکاری کو نہ صرف کراچی ، لاہور ، دبئی بلکہ لندن اور نیویارک میں سراہا گیا اور آج وہ خوش ہیں کہ ان کو بطور بہترین اداکار کے لئے لکس سٹائل ایوارڈ میں نامزد کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ احمد علی بٹ نے شوبز میںقائم اس نظریے کی تردید کی ہے ایک اداکار اداکاری سے پہچانا جاتا ہے نہ کہ سائز سے ۔

متعلقہ عنوان :