Live Updates

اسحاق ڈار کی حکومت کو ڈیل کی پیشکش

مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کی جانب سے ڈیل کرنے کے پیغامات آئے ہیں۔ وزیراعظم کی قریبی شخصیت کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 9 جولائی 2019 12:04

اسحاق ڈار کی حکومت کو ڈیل کی پیشکش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جولائی 2019ء) : وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار ڈیل کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نعیم الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کی جانب سے ڈیل کرنے کے پیغامات آئے ہیں۔تاہم ہم نے این آر او اور ڈھیل نہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔نعیم الحق نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف کے لیے کہیں سے کوئی سفارش نہیں آئی۔

خیال رہے سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن اور حکومت کے درمیان ڈیل طے کیے جانے کی کوششوں سے متعلق گزشتہ کچھ عرصے سے کافی خبریں گردش کر رہی ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت کا دعویٰ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن مسلسل این آر اوحاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن ڈیل یا این آر او حاصل کرنے کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام خبروں کی تردید کرتی آئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اس حوالے سے میڈیا ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن واقعی میں ریلیف کے حصول کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔ کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرشہباز شریف اپنی جماعت خاص کر اپنے خاندان کیلئے ریلیف کے حصول کیلئے ہی لندن گئے تھے۔ جبکہ کچھ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شہباز شریف کا لندن چلے جانا ہی ڈیل کا حصہ ہے تاہم اب شہباز شریف لندن سے واپس آ چکے ہیں اور ن لیگ نے حکومت کو ٹف دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نواز شریف نے بھی شہاز شریف کو سخت بیانیہ اپنانے کی ہدایت کی ہے۔جب کہ مریم نواز بھی حکومت کو ٹف ٹائم دے رہی ہیں۔جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو لیک ہونے کے بعد مریم نواز نے اپنا بیانیہ مزید سخت کر دیا ہے۔کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اتنا سخت بیانیہ نہیں اپنانا چاہتے تاہم مریم نواز کسی صورت بھی پیچھے نہیں ہٹنا چاہتی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات