لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرسٹی ڈویڑن میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری

یس پی سٹی ڈویڑن سید غضنفر علی کی زیرِنگرانی سٹی ڈویڑن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 122ملزمان گرفتار کر لیئے

جمعرات 11 جولائی 2019 23:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرسٹی ڈویڑن میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس پی سٹی ڈویڑن سید غضنفر علی کی زیرِنگرانی سٹی ڈویڑن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 122ملزمان گرفتار کر لیئے۔

ڈکیت و چور گینگزکی11 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 09لاکھ 60 ہزارروپے سے زائد مالیت کے سامان کی ریکوری کی گئی۔

(جاری ہے)

ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سی23 پسٹلزاور گولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سی05کلوگرام سے زائد چرس اور532 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 05 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران23 قمار بازوں کو گرفتارکر کے داو ٴ پر لگی ہزاروں روپے رقم برآمد کی گئی۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، لاو ٴڈسپیکر،کرایہ داری اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر22ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔