وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا اکبر بگٹی ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 11 جولائی 2019 23:35

کوئٹہ۔ 11جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے صادق آباد کے قریب اکبر بگٹی ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے حادثے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ہے، انہوں نے ریلوے حکام پر زور دیا ہے کہ حادثے کے تحقیقات کرکے وجوہات کا جائزہ اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے تاکہ مستقبل میں ریلوے حادثات پر قابو پانا ممکن ہوسکے۔