جناح ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معیار بہتر بنایا جارہا ہے،ڈاکٹرافتخاراحمد

شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، میڈیکل سپریٹنڈنٹ کی گفتگو

جمعہ 12 جولائی 2019 12:53

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) میڈیکل سپریٹنڈنٹ جناح ہسپتال لاہور ڈاکٹرافتخاراحمدنے کہا ہے کہ ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معیار بہتر بنایا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت اپنے فرائض ادا کریں، عدم دلچسپی لینے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ان خیالا ت کا اظہارڈاکٹرافتخاراحمدنے گزشتہ روزاین این آئی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پرڈاکٹرعدنان بھی موجودتھے،انہوں نے کہا کہ جو ملازمین بغیر کسی اطلاع کے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی کیونکہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،ڈاکٹرافتخاراحمدنے بتایا کہ ہسپتال میں سب کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ کسی بھی مریض کو بروقت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمی نہ ہواور اس کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہ اٹھائی رکھی جائے۔

متعلقہ عنوان :