Live Updates

ترسیلات زر قانونی ذرائع سے بھجوانے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے مراعاتی کارڈ لانچ کرنے کا فیصلہ

پیر 15 جولائی 2019 19:58

ترسیلات زر قانونی ذرائع سے بھجوانے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) وزارت اوورسیز پاکستانیز نے ترسیلات زر قانونی ذرائع سے بھجوانے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے مراعاتی کارڈ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ ’’قانونی ذرائع سے ترسیلات زر بھجوانے والوں کے لیے مراعاتی کارڈ لانچ کرنے پر کام کر رہے ہیں جس سے انہیں بہت ساری سہولیات میسر ہوں گی‘‘۔

انہوں نے بیرون ملک سے ترسیلات زر بھجوانے والے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترسیلات میں اضافہ اس بات کا غماز ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت پر یقین رکھتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :