الحمد اللہ کل نئے جج کے سامنے پیش ہونگا،آصف زرداری

سمجھ نہیں آتی کہ شہبا زشریف کے پاس فارن فنڈنگ ڈائریکٹ کہاں سے آئی،سابق صدر

پیر 15 جولائی 2019 21:26

الحمد اللہ کل نئے جج کے سامنے پیش ہونگا،آصف زرداری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیسے تو اسٹیٹ بنک میں آتے ہیں لیکن سمجھ نہیں آرہی فارن فنڈنگ شہبازشریف کے پاس ڈائریکٹ کیسے آئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سابق صدر آصف علی زرداری احتساب عدالت میں پیشے کیلئے پینچے تو وہاں پر صحافیوں نے آصف زرداری سے پوچھا کہ شہباز شریف کی فارن فنڈنگ سے متعلق کیا کہیں گے جس پر آصف زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ پیسے تو اسٹیٹ بنک میں آتے ہیں سمجھ نہیں آتی کہ فارن فنڈنگ شہبا زشریف کے پاس ڈائریکٹ کیسے آگئی،نئے احتساب عدالت کے جج کے سامنے پیش ہونے کے سوال کے جواب میں میں آصف زرداری نے کہا کہ الحمد اللہ آج نئے جج کے سامنے پیش ہونگا