سپریم کورٹ نے کوئٹہ رجسٹری سے ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کا آغاز کردیا
ای لنک کے ذریعے کوئٹہ کے رہائشی مشتاق احمد کی سزا بڑھانے سے متعلق اپیل پر پہلی سماعت ہوئی جس پر علی رضا کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے کا الزام ہے، ویڈیو لنک کے ذریعے وکلا نے کوئٹہ رجسٹری سے دلائل دیے ۹ کوئٹہ والوں کو سلام آج تاریخی دن ہے، میری خواہش تھی ای کورٹ کا آغاز کوئٹہ سے ہوتا،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ
پیر 15 جولائی 2019 22:58
(جاری ہے)
عدالت نے ای لنک کے ذریعے اسلام آباد سے ملزم کی سزا بڑھانے کی اپیل کالعدم قرار دے دی اور حکم دیا کہ 40 ہزار روپے دامان کی رقم ایک ماہ میں ادا کی جائے۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کے آغاز پر کہا کہ کوئٹہ والوں کو سلام آج تاریخی دن ہے، میری خواہش تھی ای کورٹ کا آغاز کوئٹہ سے ہوتا۔انہوں نے کہا کہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے ہمیں ای کورٹ کا آغاز کراچی رجسٹری سے کرنا پڑا، جلد لاہور ، اسلام آباد،کراچی اور کوئٹہ سے بیک وقت ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات سنیں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ نادرا کے شکر گزار ہیں انہوں نے بہت تعاون کیا، ای کورٹ کے ذریعے لوگوں کے پیسے اور وقت کی بچت ہوگی۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 27 مئی کو پہلی مرتبہ ویڈیو لنک کے ذریعے کیس کی سماعت کرکے ای-کورٹ کی ابتدا کی تھی۔اس حوالے سے سماعت عدالت عظمیٰ کی کراچی رجسٹری میں ہوئی جبکہ جج صاحبان سپریم کورٹ، اسلام آباد میں موجود تھے جنہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے کیس کی سماعت کی تھی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.