حکومت پنجاب نے محکمہ صحت کے تمام افسران کو اپنے موبائل نمبر عوام تک پہنچانے کی ہدایت

منگل 16 جولائی 2019 13:30

حکومت پنجاب نے محکمہ صحت کے تمام افسران کو اپنے موبائل نمبر عوام تک ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں حکومت پنجاب نے محکمہ صحت کے تمام ضلعی چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز ، ڈسٹرکٹ آفیسرز ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز اور دیگر ذمہ دار افسران کو اپنے موبائل فون نمبر ز عوام کیلئے مشتہر کرنے کی ہدائت کی ہے تاکہ روٹین ویکسی نیشن اور پولیو مہمات کے دوران کسی بھی شکائت یا ہیلتھ ایمپلائیز اور ویکسینیٹرز ٹیم کے کسی علاقہ میں نہ پہنچنے پر ان سے فوری طور پر رابطہ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع نے بتا یا کہ گذشتہ ویکسی نیشن مہم کے موقع پر بعض مقامات سے ہیلتھ ٹیمیں نہ پہنچنے اور محکمہ صحت کے متعلقہ افسران سے رابطہ نہ ہونے کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر ان کا تدارک کرنے کیلئے ہدایات جاری کی گئیں تاہم اس بار ان شکایات کے پیشگی ازالہ کیلئے اقدامات کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عوام میں شعور کی بیداری کی غرض سے خصوصی واکس بھی منعقد کرنے کی ہدائت کی گئی ہے تاکہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بھی بچہ حفاظتی ویکسین سے محروم نہ رہ سکے۔