Live Updates

پی ٹی آئی رہنماء شوکت بسرا کا عمران خان کی تصویر وائرل کرنے سے انکار

تصویر میں نے نہیں بنائی ،میرے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے،سیاسی ورکرکے ساتھ ساتھ وکیل بھی ہوں،میں نے تصویر بنائی ہوتی تو میں اسے تسلیم کرتا،میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 16 مئی 2024 15:13

پی ٹی آئی رہنماء شوکت بسرا کا عمران خان کی تصویر وائرل کرنے سے انکار
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مئی 2024) پی ٹی آئی رہنماءشوکت بسرا نے عمران خان کی تصویر وائرل کرنے سے انکارکر دیا،بانی پی ٹی آئی کی تصویر میں نے نہیں بنائی ،میرے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے،میں نے تصویر بنائی ہوتی تو میں اسے تسلیم کرتا، سیاسی ورکرکے ساتھ ساتھ وکیل بھی ہوں، بانی پی ٹی آئی کی تصویر سے ویسے ہی سب ڈرتے ہیں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ کیا ہوتا تو انکار نہ کرتا۔

میں چیف جسٹس سے کھڑے ہو کر سوال کروں گا۔ پاکستان کے سب سے بڑے سیاسی لیڈر کو کیوں براہ راست نہیں دکھایاجارہا۔ ہمارے وکیل نے بھی بتایابانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کی براہ راست نشریات نہیں ہو رہیں۔خیال رہے کہ نیب ترامیم کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے والے بانی پی ٹی آئی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پرسپریم کورٹ انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے پر تحقیقات شروع کردیں۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر تصویر وائرل کرنے والے کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پولیس تصویر وائرل کرنے والے کے خلاف ایکشن لے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تصویر کورٹ روم رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لی گئی، تصویر وائرل ہونے کے بعد عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو کا سائز کم کردیا گیا۔قبل ازیں سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف کیس میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت کررہا ہے۔بانی پی ٹی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا، سابق وزیراعظم نے اسکائی بلیو شرٹ پہن رکھی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات