ابوظہبی، عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ ، تمام افراد مکمل طور پر محفوظ رہے

منگل 16 جولائی 2019 15:00

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) سعودی عرب سے واپس آنے والے عمرہ زائرین کی بس متحدہ عرب امارات میں حادثہ کا شکار ہوگئی تاہم اس میں سوار تمام افراد مکمل طور پر محفوظ رہے۔ دبئی پولیس کے مطابق بس میں 52 زائرین سوار تھے جو مکہ مکرمہ سے اومان جارہے تھے۔

(جاری ہے)

یہ حادثہ منگل کی صبح شیخ خلیفہ بن زید روڈ پر اس وقت پیش آیا جب بس ایک آہنی بیریئر سے ٹکرا گئی۔ ابوظہبی پولیس کے ڈائریکٹر کرنل سالم الشہی نے ذرائع ابلاغ کو بتایاکہ مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء سمیت عارضی رہائش فراہم کی گئی اور بعد ازاں متبادل انتظام کے ساتھ ان کو منزل مقصود کی طرف روانہ کر دیا گیا ۔