تجارتی خسارے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں15فیصد کمی خوش آئند ہے ،خادم حسین

منگل 16 جولائی 2019 20:12

تجارتی خسارے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں15فیصد کمی خوش آئند ہے ،خادم ..
لاہور۔16 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے مالی سال2018-19کے دوران تجارتی خسارے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں15فیصد کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال میں تجارتی خسارے کی مالیت37.58ار ب ڈالر کم ہوکر31.

(جاری ہے)

82ارب ڈالر کی سطح پر آگئی، ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق جون2018ء کے مقابلے میں جون2019ء کے دوران تجارتی خسارے میں30فیصدکی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ، درآمدات 10فیصد کمی سے 54.79ارب ڈالر رہیں ،خادم حسین نے کہا کہ تجارتی خسارہ میں مزید کمی کیلئے برآمدات میں اضافہ کیلئے اقدامات کئے جائیں، انہوںنے کہا کہ صنعتوں کی بلند پیداواری لاگت سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے ملکی برآمدات کمی کا شکار ہیں ،پاکستان کے ہمسایہ ممالک میں صنعتی شعبہ کیلئے بجلی و گیس کے نرخ کم ہیں جن سے ان ممالک کی برآمدات بڑھ رہی ہیں ،صنعتوں کیلئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور بجلی و گیس کی قیمتوںمیں کمی لاکر ریلیف دیا جا نا چاہئے۔