وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا ڈیگاری کوئلہ کان حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

منگل 16 جولائی 2019 20:52

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا ڈیگاری کوئلہ کان حادثے میں قیمتی ..
کوئٹہ۔ 16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا ڈیگاری کوئلہ کان حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو حادثے میں جابحق ہونے والے کانکنوں کے لواحقین کو ہر ممکن معاونت کی فراہمی کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ معدنیات3 دن کے اندر حادثے کی مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے،کوئلہ کانوں میں رونما ہونے والے حادثات کی روک تھام کے لیے کانوں میں حفاظتی اقدامات یقینی بنائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کان مالکان بھی اپنی زمہ داریاں پوری کریں،وزیراعلیٰ نے سیکرٹری مائینز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ چیف انسپکٹر مائینز کی سربراہی میں کمیٹی تمام کوئلہ کانوں میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیکر سفارشات پیش کرے۔کان کنی کے علاقوں میں ڈسپینسریاں قائم کرکے ہیلتھ سروسز کی فراہمی اور ایمبولینس کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :