کراچی ،نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان و سیاسی کمیٹی کے چیئر مین لیاقت بلوچ 18 جولائی کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

منگل 16 جولائی 2019 23:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2019ء) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان و سیاسی کمیٹی کے چیئر مین لیاقت بلوچ 18 جولائی کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی اعلامیہ کے مطابق وہ دیگر دعوتی و تنظیمی مصروفیات کے علاوہ بعد نماز مغرب قبائ آڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کے علاوہ آئندہ بلدیاتی و عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ #