سرکاری اداروں کو اپنی تمام ڈاک پاکستان پوسٹ کے ذریعے بھجوانے کا پابند کیا گیا ہے، پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب
بدھ 17 جولائی 2019 17:12
(جاری ہے)
ان خیالا ت کااظہار انہوں نے جنرل پوسٹ آفس سرگودہا کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر چیف پوسٹ ماسٹر چوہدری فیاض احمد میکن، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ مہر کلیم لک، سینئر پوسٹ ماسٹر شاہد رضا اعوان اور اے ایس نعمان حبیب بھی موجود تھے ۔ پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب نے بتایا کہ پاکستان پوسٹ صارفین کو انشورنس کے ساتھ ساتھ چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے لئے بھر پور معاونت کر رہا ہے اور اس ضمن میں حوصلہ افزا نتائج حاصل ہو ئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ متوسط طبقہ کے لئے سمال سیونگ پروگرام کو بھی عوام میں بھر پور پذیرائی ملی ہے اور اب تک لاکھوں صارفین پاکستان پوسٹ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس سہولت سے بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نادرا کے اشتراک سے ایک پائلٹ منصوبہ بھی شروع کیا گیا ہے جس میں نادرا پندرہ ہزار آؤٹ لک میں پاکستان پوسٹ کی سہولیات کی فراہمی شروع کر دی گئی ہیں، ملک بھر میں قائم تمام 12ﷺہزار ڈاکخانوں میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کروا کر ان کے آپس میں انٹر لنک قائم کئے جا رہے ہیں تاکہ صارفین کو بہتر اور تیز ترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستا ن پوسٹ میں 30فیصد آسامیاں خالی ہونے کے باوجود کارکردگی میں کوئی کمی نہیں آئی اور گزشتہ مالی سال میں مقرر کئے گئے ریونیو اہداف کو باآسانی حاصل کیاگیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رواں سال پاکستان پوسٹ ریونیو میں ریکارڈ وصولی کرے گا ۔ خالد اویس رانجھا نے کہاکہ پاکستان پوسٹ کے ملازمین کی کارکردگی اور شکایات کے ازالے کیلئے ہیلپ لائن، ایس ایم ایس سروس اور تحریری درخواستوں کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں ، اسی طرح سٹیزن پوسٹل پر آنے والی شکایات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پوسٹ اپنے صارفین کو کم ریٹس میں یونیفارم سروسز فراہم کر رہاہے، اسی طرح حکومت کے غربت مکاؤ پروگرام میں بھی شراکت داری کرتے ہوئے احساس پروگرام کے ذریعے غریب اور مستحق افراد تک مالی امداد پہنچانے کے لئے سرگرم عمل ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان پوسٹ 15 لاکھ پنشنرز کو ماہانہ پنشن کی سہولت فراہم کر رہاہے ۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ ایک محب وطن پاکستانی ہونے کی حیثیت سے اپنی تمام تر خط وکتابت او ردیگر سہولیات کے لئے پاکستان پوسٹ سے رابطہ کریں ۔ اس موقع پر چیف پوسٹ ماسٹر چوہدری فیاض احمد میکن نے میڈیا کو سرگودہا ریجن کی کارکردگی بارے بریفنگ بھی دی ۔ بعدازاں پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب خالد اویس رانجھا نے جی پی او کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.