Live Updates

صمصام صاحب بے کار بزدار صوبہ نہیں چلاسکتے ان سے اوبر چلوالیں‘عظمیٰ بخاری

سلطنت عمرانیہ نے پاکستان کو غربت،مہنگائی،بے روزگاری اور تسلیاں دیں‘ سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ

بدھ 17 جولائی 2019 17:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) مسلم لیگ (ن )پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)نے پاکستان کو ایٹم بم،موٹرویز،سی پیک سمیت بجلی کے منصوبے دئیے،سلطنت عمرانیہ نے پاکستان کو غربت،مہنگائی،بے روزگاری اور تسلیاں دیں۔ صمصام بخاری کے بیان کے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے دس سالوں میں تعلیم،صحت اور ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کیے۔

(جاری ہے)

40 نابالغوں اور ڈمی بزدار نے ہر شعبے کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ہت جلد ان نہلے دہلوں اور کٹھ پتلیوں سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔صمصام صاحب بے کار بزدار صوبہ نہیں چلاسکتے ان سے اوبر چلوالیں۔پاکستان کے عوام اس نالائق اور نا اہل ٹولے کے مزید متحمل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پوری قوم کی وکیل بن کر باہر نکلیں،مریم نواز گلی گلی میں عوام کے حقوق سلب کرنے والوں کو بے نقاب کریں گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات