گزشتہ چھ ماہ کے دوران پولیس کمپلینٹ سینٹرز پر 16100سے زائد شکایات موصول ہوئیں،آئی جی سندھ کو رپورٹ پیش

بدھ 17 جولائی 2019 17:34

گزشتہ چھ ماہ کے دوران پولیس کمپلینٹ سینٹرز پر 16100سے زائد شکایات موصول ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کو پیش کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ چھ ماہ کے دوران سندھ میں قائم تمام پولیس کمپلینٹ سینٹرز پر 16100سے زائد شکایات ذریعہ فون،ای میل، فیکس،واٹس ایپ،پوسٹ اور ذریعہ ڈاک موصول ہوئیں۔جن پر متعلقہ رینج /ڈسٹرکٹ /زونز کی سطح پر تمام تر ضروری اقدامات اُٹھاتے ہوئے فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنایا گیا۔

آئی جی سندھ کو پیش کردہ رواں سال جنوری تا جون تمام پولیس کمپلینٹ سینٹرز کی ششماہی کارکردگی رپورٹ کی تفصیلا ت درج ذیل ہیں۔ایف آئی آرز کے عدم اندراج سے متعلق457 شکایات موصول ہوئیں356شکایات کا اذالہ کیا گیا۔101زیرالتوا رہی،55من گھڑت/جھوٹی جبکہ13 غیرمتعلقہ تھیں،08پولیس افسران/اسٹاف کو مائنر پنشمنٹ دی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس برتاؤ/اختیارات سے تجاوزسے متعلق 1647شکایات موصول ہوئیں986شکایات کا اذالہ کیا گیا۔

661زیرالتوا رہی،50من گھڑت/جھوٹی جبکہ21 غیرمتعلقہ تھیں،14کومائنرجبکہ03 پولیس افسران/اسٹاف کومیجرپنشمنٹ دی گئی۔پولیس کی غیرقانونی حراست سے متعلق270 شکایات موصول یوئیں164شکایات کا اذالہ کیا گیا۔106زیرالتوا ہیں،06شکایات من گھڑت/ جھوٹی جبکہ14 غیر متعلقہ تھیں۔پولیس بدعنوانی/کرپشن سے متعلق622شکایات موصول ہوئیں366کا اذالہ کیا گیا۔256زیر التوا رہیں،36شکایات من گھڑت/ جھوٹی جبکہ14 غیر متعلقہ تھیں،01پولیس افسر/اسٹاف کو میجرجبکہ05کو مائنر پنشمنٹ دی گئی۔

غلط ایف آئی آرز اور انکی تنسیخ سے متعلق 05شکایات موصول ہوئیں03کااذالہ کیا گیا02زیرالتوا رہیں۔07 شکایات من گھڑت/جھوٹی جبکہ01غیر متعلقہ تھی۔ مقدمات کی ناقص تفتیش یا تفتیش پر عدم اطمینان سے متعلق133 شکایات موصول ہوئیں۔80شکایات کااذالہ کیا گیا53زیرالتوا رہیں،17شکایات من گھڑت/ جھوٹی جبکہ04غیر متعلقہ تھیں،01کومائنرجبکہ01 پولیس آفیسر/اسٹاف کو میجرپنشمنٹ دی گئی۔

مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس ملازمین سے متعلق183شکایات موصول ہوئیں113شکایات کااذالہ کیا گیا۔70شکایات زیرالتوا رہیں،47شکایات من گھڑت/جھوٹی جبکہ08 غیرمتعلقہ تھیں۔پولیس کے خلاف دیگر مختلف نوعیت سے متعلق موصولہ شکایات 12845میں سے 6415 کااذالہ کیا گیا،6430 ذیرالتواء ہیں،200 شکایات من گھڑت/ جھوٹی جبکہ330 غیر متعلقہ تھیں،02شکایات پرمیجر جبکہ08پرمائنرپنشمنٹ دی گئیں۔گذشتہ چھ ماہ کے دوران مجموعی طورپر16162 مختلف نوعیت کی شکایات پولیس افسران/اسٹاف کے خلاف موصول ہوئیں۔8483 شکایات کا اذالہ کیا گیا7679شکایات ذیرالتوا رہیں،418شکایات من گھڑت/جھوٹی جبکہ 405غیرمتعلقہ تھیں۔شکایات کے مرتکب ٹھرائے جانیوالے 43 پولیس افسران/اسٹاف کو مائنرجبکہ07کو میجر پنشمنٹ دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :