ملکی کرنسی مارکیٹوں میں روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا

ڈالر کی قیمت میں 35پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خریدمیں70پیسے اور قیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی

بدھ 17 جولائی 2019 18:50

ملکی کرنسی مارکیٹوں میں روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) ملکی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کو روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 35پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خریدمیں70پیسے اور قیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت35پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید160.13روپے سے گھٹ کر159.78روپے اورقیمت فروخت160.23روپے سے گھٹ کر159.88روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں70پیسے اورقیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید160.00روپے سے گھٹ کر159.30روپے اورقیمت فروخت160.50روپے سے گھٹ کر160.30روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

یوروکی قیمت خریدمیں95پیسے اور قیمت فروخت میں55پیسے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت میں1.30روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید179.75روپے سے گھٹ کر178.80روپے اورقیمت فروخت181.75روپے سے گھٹ کر181.20روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید199.50روپے سے گھٹ کر198.20روپے اورقیمت فروخت201.50روپے سے گھٹ کر200.20روپے ہوگئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں10پیسے کی کمی اورقیمت فروخت میں استحکام جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں20پیسے اورقیمت فروخت میں10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید42.60روپے سے گھٹ کر42.50 روپے اورقیمت فروخت43.00روپے پرمستحکم جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید43.60روپے سے گھٹ کر43.40روپے اورقیمت فروخت میں44.00روپے سے گھٹ کر43.90روپے ہوگئی۔بدھ کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیںاستحکام اور قیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت21.50روپے پرمستحکم اور قیمت فروخت23.30روپے سے گھٹ کر23.00روپے ہوگئی۔