اضافہ شدہ

عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ پاکستان کی فتح ہے، کلبھوشن یادیو کی بریت، رہائی اور وطن واپسی کی بھارتی درخواست کا مسترد ہونا پاکستان کے موقف کی جیت ہے‘ کلبھوشن یادیو ہندوستانی ریاستی دہشت گردی کا حقیقی چہرہ ہے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ویڈیو پیغام

بدھ 17 جولائی 2019 23:05

اضافہ شدہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ پاکستان کی فتح ہے، کلبھوشن یادیو کی بریت، رہائی اور وطن واپسی کی بھارتی درخواست کا مسترد ہونا پاکستان کے موقف کی جیت ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو ہندوستانی ریاستی دہشت گردی کا حقیقی چہرہ ہے، اس کی دہشت گرد کارروائیوں کی وجہ سے کئی عورتیں بیوہ اور سینکڑوں بچے یتیم ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کا مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان ہندوستان کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرتا ہے۔