ٹرمپ ایران پر آخری درجے کا دبائو ڈالنے کی مہم چلانے کے لیے تیار ہیں،امریکی ایلچی

خلیج کے سمندری تحفظ پر غور کے لیے بحرین کانفرنس میں 65 ممالک شرکت کریں گے،برائن ہٴْک کی گفتگو

جمعرات 18 جولائی 2019 12:00

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی برائن ہٴْکنے کہا ہے کہ خلیج کے سمندری تحفظ کے حوالے سے جلد ہی ایک کانفرنس بحرین میں منعقد کی جائیگی جس میں 65 ممالک کے مندوبین شرکت کریںگے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے لیے امریکی مندوب برائن ہک نے کہاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر آخری درجے کا دبائو ڈالنے کی مہم چلانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایرانی رجیم کو تیل کی مد میں حاصل ہونیوالے سالانہ 50 ارب ڈالر کے سرمائے سے محروم کردیا ہے۔