بلاول بھٹو زرداری کی شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید مذمت

سابق وزیراعظم کی گرفتاری عوام کے منتخب نمائندوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا تسلسل ہے ، شاہد خاقان عباسی کو فوری رہا کیا جائے ، بلاول کا بیان

جمعرات 18 جولائی 2019 17:36

بلاول بھٹو زرداری کی شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق وزیراعظم کی گرفتاری عوام کے منتخب نمائندوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا تسلسل ہے ، شاہد خاقان عباسی کو فوری رہا کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت سیاسی مخالفین کو زیرِ حراست رکھنے و گرفتاریوں کے ذریعے اپنی ناکامیاں چھپانا چاہتی ہے لیکن ملکی معیشت پر حکومتی حملوں کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج ختم نہیں رکے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کے خلاف غیرقانونی و غیرآئینی ہتھکنڈوں کے ذریعے امتیازی احتساب ناقابلِ قبول ہے۔ انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فی الفور رہا کیا جائے۔