دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، ترجمان این ڈی ایم اے

طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 41 افراد جاں بحق ہوئے، بیان

جمعرات 18 جولائی 2019 18:53

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، ترجمان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 41 افراد جاں بحق ہوئے،بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں چالیس افراد زخمی ہوئے۔ترجمان این ڈی ایم ای کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مکمل یا جزوی طور پر ایک سو پچاسی افراد زخمی ہوئے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔