من گھڑت اورغلط مقدمات،متعلقہ عدالتوں کی کاروائی رپورٹ آئی جی سندھ کوپیش

جمعرات 18 جولائی 2019 21:04

من گھڑت اورغلط مقدمات،متعلقہ عدالتوں کی کاروائی رپورٹ آئی جی سندھ ..
ِکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) من گھڑت اورغلط مقدمات کے اندراج پر 182/211 استغاثہ کے تحت متعلقہ عدالتوں کی کاروائی رپورٹ آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کوپیش کردی گئی۔گھوٹکی،خیرپور، کورنگی اورشہید بینظیرآباد کے اضلاع میں مجموعی طور پر37غلط مقدمات کے اندراج پر182/211 استغاثہ رپورٹ کے تحت مدعیان کو27040 روپئے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ جھوٹے /غلط مقدمات میں اقدام قتل03، زیادتی/زنا02،ڈکیتی/رابری06،اغوائ09، چوری07 ودیگر10 جرائم شامل ہیں۔گھوٹکی میں اقدام قتل 03,زیادتی02, ڈکیتی/رابری04, اغوائ08,معمولی زخمی 04,چوری 05دیگر03 سمیت مجموعی طور پر29 جھوٹے /غلط مقدمات کا اندراج کیا گیا۔خیرپور ڈکیتی/رابری 01,معمولی زخمی03۔کورنگی میں چوری کا 01،شہیدبینظیرآباد میں ڈکیتی/رابری01،اغواء 01 اورچوری کے 01 مقدمہ سمیت مجموعی طورپر03 جھوٹے /غلط مقدمات کاباالترتیب اندراج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :