کسان ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے، موجودہ حکومت کسانوں کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا صوابی میں کسان کنونشن کے موقع پر خطاب

جمعرات 18 جولائی 2019 22:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کسان ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے، موجودہ حکومت کسانوں کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوابی میں کسان کنونشن کے موقع پر کسانوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اسد قیصر نے کہا کہ ملک اس وقت مشکل مالی بد حالی کا شکار ہے جس کی بہتری کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم مل کر آگے بڑھیں تو اپنی مشکلاتوں پر قابو پاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ان کے حقوق دلانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کا استحصال ہو ! کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

اسپیکر نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت کا اہم جزو ہے ہماری حکومت زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے خلوص نیت سے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اب نیا پاکستان بننے سے کوئی روک نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عارضی مشکلات سے نکلنے کیلئے پوری قوم کو اٹھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو ایک ہو کر پاکستان کو مشکل وقت سے نکالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اس وقت معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشی بحران عارضی ہے جس پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

حکومت معاشی بحران پر قابو پانے کیلئیخصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری سے پاکستان کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی تکمیل سے ملک میں ترقی کی راہیں کھلیں گی جس سے بے روزگاری میں کم آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ ملکی ترقی اور خوشحالی کا حب سمجھا جاتا ہے جس کی بدولت ملک میں کاروبار کے نئے مواقع میسر آئیں گے جس کی بدولت پاکستان کے جوانوں کو روزگار کے وافر مواقع فراہم ہوں گے۔

انہوں کہا کہ اقتصادی راہداری پاکستان کو روشنی اورکامیابی کی طرف لیکرجارہی ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ سی پیک منصوبے میں روس، یو اے ای سمیت سعودی عرب کو بھی شامل کیا جا رہا ہے جس کی بدولت پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔انہوں نے ملکی سرمایہ کاروی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم مشکل وقت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان معاشی مشکلات پر قابو پا لے گا اور دنیا میں ایک باوقار ملک کے نام سے جانا جائے گا۔ اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے حکومت دن رات کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔