سانحہ نیوزی لینڈ کے شہیدوں کے ورثاء اور زخمی سعودی فرمانروا کے خرچے پر حج کی سعادت حاصل کریں گے
کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں شہید ہونے والے میں 9 پاکستانی بھی شامل تھے
محمد عرفان جمعہ 19 جولائی 2019 11:08
(جاری ہے)
سفارتخانے کو شاہی فرمان پر تعمیل کی ہدایت کردی گئی ہے۔اس فیصلے پر سعودی عرب کے ممتاز علماء کی جانب سے ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے بہت خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔
علماء کی جانب سے جاری ایک متفقہ بیان میں کہا گیا کہ نیوزی لینڈ کے دہشتگردانہ حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے عزیز و اقارب اور زخمی ہونے والوں کو شاہی ضیافت میں حج کرانا بہت اچھا فیصلہ ہے۔ اس سے برادر اور دوست ممالک کے ساتھ سعودی عرب ، اس کے قائدین اور عوام کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔ اس سے جاں بحق ہونے والوں کے خاندان والوں کا دکھ درد کم ہوگا اور زخمیوں کو بھی سکون ملے گا۔ دہشت گردی سے متاثرین کو شاہی ضیافت میں حج کروانے سے دہشت گردی کے خلاف واضح پیغام بھی جائے گا۔واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ حملوں میں شہید ہونے والے 50 میں سے نو افراد پاکستانی تھے۔ جن کے نام سہیل شاہد، سید جہانداد علی،مھروب ہارون، سید اریب احمد، محبوب ہارون، نعیم راشد اور ان کا بیٹا طلحہ، ذیشان رضا، غلام حسین اوران کا بیٹا اکرم تھے۔اس کے علاوہ بھارت، بنگلہ دیش، افغانسان، اُردن، مصر اور دیگر چھ عرب ممالک کے لوگ بھی ان حملوں میں شہید یا زخمی ہوئے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.