ْآسٹریلوی ٹیم 2019-20ء سیزن کیلئے پاکستان، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی میزبانی کرے گی
جمعہ 19 جولائی 2019 12:40
(جاری ہے)
سیزن کے دوران آسٹریلوی مینز ٹیم پاکستان، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی جبکہ آسٹریلوی ویمنز ٹیم انگلینڈ، بھارت اور سری لنکا کے خلاف ایکشن میں نظر آئے گی۔
سیزن کے دوران آسٹریلوی مینز ٹیم دو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ بھی کھیلے گی اور 30 برس بعد نیوزی لینڈ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گی۔ آسٹریلوی مینز ٹیم اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 27 اکتوبر، دوسرا میچ 30 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم نومبر کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی میزبانی کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 3 نومبر، دوسرا میچ 5 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 8 نومبر کو شیڈول ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 سے 16 دسمبر، دوسرا میچ 26 سے 30 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم مارچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 13 مارچ، دوسرا میچ 15 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 20 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب آسٹریلوی ویمنز ٹیم ستمبر اور اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اس کے بعد آسٹریلوی ویمن ٹیم جنوری فروری میں انگلینڈ اور بھارت کے خلاف سہ ملکی سیریز کھیلے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود کا جوئے کی تشہیر سے گریز
-
جیسن گلیسپی پاکستان کو ایک مستقل مزاج ریڈ بال ٹیم بنانے کے خواہشمند
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.