احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کیس کی سماعت 23جولائی کو ہوگی

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کریگا، اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس جاری

جمعہ 19 جولائی 2019 13:34

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کیس کی سماعت 23جولائی کو ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کیس کی سماعت 23جولائی کو ہوگی ، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کریگا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ نے کاز لسٹ جاری کر دی جس کے مطابق مبینہ ویڈیو کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 23 جولائی کو کریگا،جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطاء بندیال بھی پینچ میں شامل ہیں ۔ اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور سمیت درخواست گزاروں کے وکلاء کو نوٹس جاری،اٹارنی جنرل انور منصور تجاویز عدالت میں پیش کریں گے ،گزشتہ سماعت پر تینوں درخواست گزاروں کے وکلاء نے دلائل دئیے تھے۔