دفاعی صنعت میں شراکت داری کے وسیع مواقع موجود ہیں، آرمی چیف

جنرل قمرجاوید باجوہ کی ’دفاعی پیداوار،سلامتی بذریعہ خود کفالت‘ کے موضوع پرسیمینارمیں شرکت، شرکاء سے اظہار تشکر، دفاعی صنعت میں خود انحصاری کوشراکت سے مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 جولائی 2019 16:05

دفاعی صنعت میں شراکت داری کے وسیع مواقع موجود ہیں، آرمی چیف
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جولائی 2019ء) آرمی آڈیٹوریم میں”دفاعی پیداوار،سلامتی بذریعہ خود کفالت“ کے موضوع پردو روز ہ سیمینار کا انعقاد ہوا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دفاعی صنعت میں شراکت داری کے وسیع مواقع موجود ہیں، دفاعی صنعت میں خودانحصاری کونجی وسرکاری شراکت سے مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی آڈیٹوریم میں ”دفاعی پیداوار، سلامتی بذریعہ خود کفالت“کے موضوع پردو روزہ سیمینار ہوا۔

سیمینار میں تنظیمی اور ادارہ جاتی مشکلات کی نشاندہی اور حل کے تجاویز پیش کی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔آرمی چیف نے قومی سلامتی کے اہم معاملے پر سیمینار کے شرکاء سے اظہار تشکرکیا۔

(جاری ہے)

سیمینار میں وفاقی وزراء زبیدہ جلال اورفواد چودھری نے دفاعی پیداواری صنعت کی ترقی کیلئے تجاویز پیش کیں۔

سیمینار میں دفاعی پیداوار میں اضافے کیلئے نجی اور سرکاری شعبے کے مابین اشتراک پر زور دیا گیا۔ سیمینار میں وزیراعظم کی زیرنگرانی دفاعی پیداوار ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز پیش کی گئی۔ سیمینارمیں نئی پالیسی کے لیے حکومت کیلئے سفارشات تیارکی گئیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی صنعت میں شراکت داری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ دفاعی صنعت میں خودانحصاری کوشراکت سے مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔