شوبزکو بطور کیریئر اپنانے کیلئے والد کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، مایا علی

جمعہ 19 جولائی 2019 20:55

شوبزکو بطور کیریئر اپنانے کیلئے والد کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، مایا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) اداکارہ مایا علی نے شوبزکو بطور کیریئر اپنانے کے لئیاپنے والد کی مخالفت کا انکشاف کر دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے مایا علی کاکہنا تھا جب انہوں نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو انہیں اپنے والد کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا لیکن وقت کیساتھ ساتھ ان کی سوچ مثبت ہوتی گئی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ ان کی نو سال کی محنت کا نتیجہ ہے اور وہ فلم کی باکس آفس پر کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔ مایا علی ’’پرے ہٹ لو‘‘ میں اداکار شہریارمنور کیساتھ جلوہ گر ہوںگی جو عیدالاضحی پر ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :