پاکستان افریقہ میں برآمدات کو بڑھانے سے متعلق ’’ افریقہ پالیسی‘‘ پر عمل پیرا ہے‘عبدالرزاق داؤد

افریقی ممالک تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کے حوالے سے کینیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے وزیر اعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار، تجارت عبدالرزاق دائود کی کینیا میں تعینات ہونے والی پاکستان کی سفیر ثقلین سیدہ سے گفتگو

جمعہ 19 جولائی 2019 20:59

پاکستان افریقہ میں برآمدات کو بڑھانے سے متعلق ’’ افریقہ پالیسی‘‘ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار، تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ پاکستان افریقہ میں برآمدات کو بڑھانے کے حوالے سے’’ افریقہ پالیسی‘‘ پر عمل پیرا ہے، افریقی ممالک تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کے حوالے سے کینیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کینیا میں تعینات ہونے والی پاکستان کی سفیر ثقلین سیدہ سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

مشیر تجارت نے کینیا میں بطور پاکستانی سفیر تعیناتی پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نئی سفیر پاکستان کینیا تعلقات اور دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق نے کہا کہ پاکستان افریقہ میں برآمدات کو بڑھانے کے حوالے سے ’’افریقہ پالیسی‘‘ پر عمل پیرا ہے۔ افریقی ممالک تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کے حوالے سے کینیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس موقع پرنئی تعینات ہونے والی سفیر ثقلین سیدہ نے مشیر تجارت کو نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وہ احسن طریقے سے فرائض سر انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :