وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سینئر صحافی محمد شبیر چودھری کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 19 جولائی 2019 21:33

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سینئر صحافی محمد شبیر چودھری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینئر صحافی اور روزنامہ ’’جہان پاکستان‘‘ کے سابق منیجنگ ایڈیٹر محمد شبیر چودھری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔