چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری کی زیر صدارت ملک بھر کے وائس چانسلرز اور ریکٹرز کاخصوصی مشاورتی اجلاس
جمعہ 19 جولائی 2019 23:10
(جاری ہے)
ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ سترہ سال کی مشاورت کی روشنی میں ، بہت سوچنے سمجھنے اور پرکھنے کے بعد 11جولائی 2019 کو دو سالہ بی ای/ بی ایس سی اور ایم ای/ ایم ایس سی پروگراموں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
چیئرمین کا کہنا تھا کہ اعلی تعلیم کے میدان میں کوالٹی کا مسئلہ بہت عرصہ سے حل طلب تھاجس کے حل کے لیے ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں اس بات پر خوب غور کرنا ہوگا کہ ہمارے تعلیم یافتہ افراد میں کن خصوصیات کا ہونا ضروری ہے اور یہ صلاحیتیں کیسے پروان چڑھائی جا سکتی ہیں۔ چیئرمین ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے کہا کہ وہ طلباء جنہوں نے 2018میں دو سالہ بی ای/بی ایس سی ڈگری پروگراموں میں داخلہ لیا تھا ان کو 2020 میں ڈگری ملے گی اور ان کی ڈگری کو تسلیم کیا جائے گا مگر 2018 کے بعد داخلہ لینے والے طلباء کو ایسو سی ایٹ ڈگری سے نوازا جائے گا۔ چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ نئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جامعات جاری تعلیمی پروگراموں میں بتدریج تبدیلی کر سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جامعات اور ان کے ملحقہ کالجز مرحلہ وار اپنے ہدف کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔ 2020 کے اواخر تک ہم اس منتقلی کو آسانی سے مکمل کرسکتے ہیں اور اس دوران ہایئر ایجوکیشن کمیشن جامعات کے ساتھ مکمل رابطے میں رہے گا اور تمام ممکنہ چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے اس منتقلی کو ممکن بنایا جائے گا۔ ڈاکٹر طارق بنوری نے وائس چانسلرز کو یقین دہانی کروائی کے وائس چانسلرز اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اگلے بارہ ماہ میں تمام معاملات پر کام مکمل کر لیا جائے گا۔اس موقع پر فاصلاتی تعلیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے جامعات کے سربراہان کو آگاہ کیا کہ تاحال دو جامعات کو فاصلاتی تعلیم فراہم کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم دیگر جامعات کی جانب سے بھی پروپوزل جمع کروائے گئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہایئر ایجوکیشن کمیشن جامعات کے ساتھ نئے سسٹم کی ضروریات کو پورا کرنے اور اساتذہ کی استعداد کار میں بہتری کے لیے کام کرے گا ۔ مزید براں ڈاکٹر طارق بنوری نے بتایا کہ اساتذہ کو ٹریننگ کے مواقع فراہم کرنے کے لیے فنڈز کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ہایئر ایجوکیشن کمیشن میں نصاب کے ایکسپرٹ، ڈاکٹر ذوالفقار گیلانی نے کہا کہ ایسو سی ایٹ ڈگری پروگراموں کے اجراء کے آخری نوٹیفکیشن سے قبل ملک بھر میں مشاورتی سیشن منعقد کیے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہایئر ایجوکیشن کمیشن اس فیصلے کی عملدرآمد کے حوالے سے ہدایات اور پالیسی سازی پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ دو سالہ پروگراموں کا نصاب چار سالہ کورس اسٹرکچر سے مطابقت رکھتا ہوگا۔ جامعات کے سربراہان نے ہایئر ایجوکیشن کمیشن کی طلباء کی اعلی تعلیم اور ہنر کی ضروریات کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسٹرکچر میں بہتری اورمارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ سازی جیسے اہم اقدامات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.