دھاندلی زدہ الیکشن کے نتیجے میں سلیکٹڈ نمائندوں کی حکومت ملکی امور چلانے میں ناکام ہوئی ہے، نصراللہ خان زیرے
جمعہ 19 جولائی 2019 23:54
(جاری ہے)
پارٹی کارکن جلسے کی کامیابی کیلئے اپنی محنت کو دن رات جاری رکھتے ہوئے عوام کی بڑی تعداد کو جلوسوں کی شکل میں بروقت جلسہ گاہ پہنچائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارگزئی ٹائون ، کلی درانی ، گیس روڈ اچکزئی میں عوامی اجتماعات اور کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
جس سے علاقائی سیکرٹری حمد اللہ بڑیچ، محمدنعیم اچکزئی ، نسیم خان ، نذیر خان اچکزئی ، عبدالمحمد کاکا ، عبدالقاہر بارگزئی نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ملکی کرنسی میں کمی اور ڈالرکی قدر میں اضافے ،آئین وقانون کی پائمالی ، عوام کے منتخب پارلیمنٹ کی بے توقیری کی بحرانی، ملک میں آئی ایم ایف کی من وعن شرائط پر مبنی عوام دشمن بجٹ کو ملک کے 22کروڑ عوام پر مسلط کرنے ، اشیاء زندگی کے استعمال میں بلاجواز ٹیکسوں کے باعث اس وقت تمام عوام بدترین مہنگائی سے دوچار ہے ۔ ملکی حکمرانوں کے نام نہاد وبلند بانگ دعوے صرف اور صرف عوام کو سبز باغ دکھانے کے مترادف ہے جبکہ عملی طور پر کوئی اقدام عوام دوست ثابت نہیں ہوا ۔ مقررین نے کہاکہ آج شہری سراپا احتجاج ہیں نہ پانی نہ بجلی اور نہ گیس میسر ہے پورے صوبے اور بالخصوص کوئٹہ شہر دارالحکومت ہونے کے باوجود اسے پسماندگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے جس کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ اس تمام اذیت ناک صورتحال سے نجات کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے 25جولائی کا جلسہ عام انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ لہٰذا پارٹی کارکن عوامی رابطہ مہم کے ذریعے 25جولائی ایوب اسٹیڈیم کے جلسہ عام کی تیاریوں کو مزید تیز کرکے زیاد ہ سے زیادہ تعداد میں عوام کی شرکت کو یقینی بنائیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.