علامہ منیر احمد یوسفی عالم اسلام کی عظیم علمی ورروحانی شخصیت تھے، پاکستان سنی تحریک

ہفتہ 20 جولائی 2019 20:59

علامہ منیر احمد یوسفی عالم اسلام کی عظیم علمی ورروحانی شخصیت تھے، پاکستان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنماء محمد شاداب رضا نقشبندی ، صوبہ پنجاب کے صدر ڈاکٹر حافظ محمد شاہد حسین،جنرل سیکرٹری پنجاب زاہد حبیب قادری،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمران مصطفی کھوکھر،ضلعی صدر شر یف الدین قذافی نے کہا ہے کہ حضرت علامہ منیر احمد یوسفی عالم اسلام کی عظیم علمی ورروحانی شخصیت تھے ،آپ صوفی، ولیئِ کامل،محقق،مد بّر اور عظیم مذہبی سکالر تھے ،آپ نے ساری زندگی قران وسنت کی تعلیمات کے پرچاراور خدمت اسلام میںگزاری ،ایسی شخصیات صدیوں بعد پید اہوتی ہیں ، عالم اسلام ایک عظیم مفکر سے محروم ہوگیا ان خیالات کا اظہار انھوں نے ان کے انتقال پر اظہارِ افسوس اورشدیددکھ کااظہار کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ اللہ کریم اہل خانہ سمیت تمام مریدین وابستگان اور محبین کو صبرِ جمیل عطا کرے اور ہم سب کو ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے تعلیماتِ اسلام کی ترویج واشاعت کی توفیق عطافرمائے۔