صوابی،سسرالیوں نے فائرنگ کر کے بہنوئی کو قتل کر دیا

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:52

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) موضع مینئی میں سسرالیوں نے فائرنگ کر کے بہنوئی کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

بیوہ مظاہر شاہ سکنہ مینئی محلہ گل بہار نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ عرصہ تین ماہ قبل اپنے شوہر مظاہرشاہ سے ناراض ہو کر اپنے چار بچوں کے ساتھ والدین کے گھر آئی تھی اس دوران میرے بھائی شیر عمر اور نیاز ولی خان ہمارے ساتھ ہر وقت جھگڑا فساد کر رہے تھے جس پر میں میکے سے بغیر پوچھے اپنے خاوند مظاہر شاہ کے گھر واپس آگئی تو اس پر میرے دونوں بھائی ناخوش تھے اور ہر وقت خاوند کو قتل کی دھمکیاں دے رہے تھے مجھے معلوم ہوا کہ میرے بھائیوں شیر عمر اور نیاز ولی خان نے میرے خاوند مظاہر شاہ پر اسلحہ آتشین سے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے وجہ عناد تنازغہ مذکورہ بیان کی ہے ٹوپی پولیس نے بیوہ کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔