جہلم، چیمبر آف کامرس یونائٹیڈ گروپ کا اجلاس

اتوار 21 جولائی 2019 18:45

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2019ء) چیمبر آف کامرس یونائٹیڈ گروپ کا اجلاس بسلسلہ آمدہ الیکشن چیمبر آف کامرس کے ممبر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے ممبران الحاج چوہدری سعید احمد ، چیئرمین انجمن تاجران راجہ محمد انورچیئرمین یونا ئٹیڈ گروپ ڈاکٹر کوثر ناہید ، فرحا ڈا، ڈاکٹر ظہیر احمد، ملک چوھدری مختار احمد سابق سپرٹنڈنٹ پوسٹ آفس جبکہ میزبانی کے فرائض سابق تحصیل ناظم چوھدری غلام احمد زمرد نے ادا کئے اور آئندہ بھی انتخابات کے حوالے سے اجلاس تواتر سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔