Live Updates

عوامی خدمت ہمارا حقیقی مقصد ہے‘صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹراخترملک

اتوار 21 جولائی 2019 19:15

ملتان ۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2019ء) صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹراخترملک نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ہمارا حقیقی مقصد ہے‘ اقتدار میں جب تک ہیں‘ عوامی خدمت کرتے رہیں گے‘ پنجاب حکومت دس ماہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرواچکی ہے جس سے عام شہریوں کو فائدہ پہنچ رہاہے ہم نے پنجاب میں صحت وتعلیم کو فوکس کیاہواہے تعلیم کامعیاربہترہوگاتوعوام میںشعورآئے گایہی وجہ ہے کہ حالیہ میٹرک کے امتحانات میں شجاعبادکے ایک چھوٹے سے علاقے میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف)کے زیراہتمام چلنے والے اسکول کی بچی پوزیشن لے گئی‘ ہم نے اقتدارمیں آکرمدارس کوقومی دھارے میں شامل کیا‘ عوام نے دیکھا کبیروالا،بورے والاوہاڑی کے مدارس سے تعلق رکھنے والے طلباء نے بھی ملتان بورڈ سے ٹاپ کیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل نمبر125میں مختلف ترقیاتی اسکیموں کے افتتاح کے موقع پرمنعقدہ جلسہ سے کیا۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدوم زین قریشی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک کوبحرانوں سے نکالنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں جس میں وہ کامیاب ہوجائیں گے حالیہ مہنگائی کابحران وقتی ہے حکومت جلداس پرقابوپالے گی اورعوام کوحقیقی ریلیف فراہم کرے گی دوسال مشکل ہیں پھرآسانی ہی آسانی ہے وہاڑی روڑ کوجلدڈبل وے کیاجائے گاسنگل روڑ کی وجہ سے روزانہ ایکسیڈنٹ ہوتے ہیں اس روڑکوکشادہ کرنے کیلئے جلدعوام کوخوشخبری دیں گے۔

سابق چیئرمین یونین کونسل125چوہدری شبیراحمدنے کہاکہ میں صوبائی وزیرتونائی اوروفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ کاشکرگزارہوں جن کی کاوش سے میری یونین کونسل میں دس کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکمیوں پرکام مکمل ہوااس موقع پراقبال عاربی،رزاق خان،ڈاکٹرعطاء،ملک عبدالرؤف ارائیں،مرزاانور،چوہدری شبیراحمدسنگھیڑا،عمران خان سیال،مہرعاشق قدیم،چوہدری اشفاق،چوہدری لیاقت اورمشتاق کلڑیا سمیت دیگرشریک تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات