حضرت لال شہباز قلندرؒ SSB شوٹنگ بال ٹرافی ٹورنامنٹ ،26 تا28 جولائی واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کپلیکس کورنگی میں کھیلی جائے گی

پیر 22 جولائی 2019 14:40

حضرت لال شہباز قلندرؒ SSB شوٹنگ بال ٹرافی ٹورنامنٹ ،26 تا28 جولائی واحد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) غازی اسپورٹس شوٹنگ بال کلب شاہ فیصل کالونی کے سیکریٹری محمد عارف تنولی ایڈوکیٹ نے حضرت لال شہباز قلندرؒ SSBشوٹنگ بال ٹرافی جو 26 تا28 جولائی واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کپلیکس کورنگی میں کھیلی جائے گی ٹورنامنٹ کے لئے غازی اسپورٹس شوٹنگ بال ٹیم کا اعلان کر دیاہے، ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، کپتان سید غفور شاہ وائس کپتان جمیل احمد، اختر،عارف، انور، تاج میرانی، پاشاہ قدیر، اویس، نبیل،عابد اور سمیر پر مشتمل ہوگی، ٹیم کے مینیجر شعیب الحق اور کوچ جمیل احمد اعوان ہونگے۔