ایئرپورٹس پر مسافروں کے سامان کی پلاسٹک ریپنگ کا حکم نامہ منسوخ
سوشل میڈیا میں تنقید کے بعد اس فیصلے کو واپس لیا گیا،اس حوالے سے انکوائری ہوگی کہ سی اے اے میں کیسے اور کس نے اس طرح کا نوٹی فکیشن جاری کیا’شیریں مزاری
پیر 22 جولائی 2019 20:11
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ‘پوری بیوروکریسی کو علم ہونا چاہیے کہ وفاقی حکومت کا مطلب کابینہ ہے، جہاں یہ معاملہ کبھی زیر بحث نہیں آیا’۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین سمیت سوشل میڈیا میں اس فیصلے کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے تنقید کی گئی تھی۔سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل شاہ رخ نصرت نے کہا تھا کہ اب سامان کی ‘ریپنگ’ لازمی ہوگئی ہے اور یہ فیصلہ ‘حفاظتی’ مقاصد کے پیش نظر کیا گیا ہے۔جہانگیر ترین نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ ‘سی اے اے کی جانب سے ایک غیر منطقی نوٹی فکیشن جاری کرنے کے حوالے سے علم ہوا ہے، مسافروں کو اپنے سامان کو پلاسٹک سے باندھنے پر مجبور کرنا ٹھیک نہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘مسافروں کو یہ فیصلہ کرنے کا حق ہونا چاہیے کہ وہ اپنے سامان پر پلاسٹک چڑھانا چاہتے ہیں یا نہیں اور اس نوٹی فکیشن کو جلد از جلد واپس لینا چاہیے’۔شیریں مزاری نے بھی اپنے پہلے ٹویٹ میں اس فیصلے کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘یہ نوٹی فکیشن غلط ہے، وفاقی حکومت کو غلط انداز میں شامل کیا گیا ہے، کیونکہ وفاقی حکومت کا مطلب کابینہ ہے اور اس طرح کا معاملہ کابینہ میں کبھی زیر بحث نہیں رہا’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ذاتی طور پر میں سمجھتی ہوں کہ یہ ایک مضحکہ خیز فیصلہ ہے اور مالی طور پر سمندر پار پاکستانیوں کو پاکستان کے دورے پر غیر ضروری مالی بوجھ ہے’۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ‘میرا ماننا ہے کہ یہ صرف ان لوگوں کے لیے ضروری ہے جو روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت حج کے لیے جارہے ہیں لیکن دیگر تمام مسافروں پر اس کا اطلاق نہیں ہونا چاہیے’۔خیال رہے کہ سی اے اے کی جانب سے گزشتہ دنوں جاری ایک نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا تھا کہ مسافروں کو سامان کی پلاسٹک ریپنگ کی مد میں فی بیگ 50 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.