نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر آف میڈیسن و سربراہ میڈیکل یونٹ چار پاکستان سوسائیٹی آف انٹرنل میڈیسن کی جانب سے ادارتی کورڈینیٹر نامزد

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 22 جولائی 2019 21:43

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر آف میڈیسن و سربراہ میڈیکل یونٹ چار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2019ء) یہ تعیناتی صدر جنوبی پنجاب پروفیسر ڈاکٹر منیر اظہر کی ہدایت پر کی گئی۔واضح رہے پاکستان سوسائیٹی آف انٹرنل میڈیسن ملک بھر میں میڈیسن کے شعبے کے فروغ کے لیے قائم کی گئی ہے۔اس کے صدر وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم، سینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر طارق وسیم، نائب صدر فیڈرل پروفیسر ڈاکٹر شعیب شفیع ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں جنوبی پنجاب سے ادارتی کوارڈینیٹرز کے لیے بہاولپور وکٹوریا ہسپتال سے ڈاکٹر وجیح الرحمان، شیخ زید رحیم یار خان سے ڈاکٹر ظفر مجید اور ڈی جی خان سے ڈاکٹر کاشف نٹکانی کے نام سامنے آئے ہیں۔ اس سوسائیٹی کی پہلی کانفرنس مڈ سمر کانفرنس میڈنگ سوات منعقد کی جائے گی جس میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل میڈیکل ایجوکیشن کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کو 2013 ءصدر پاکستان میڈیکل ایجوکیشن میں گولڈ میڈل سے بھی نواز چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :