سابق صوبائی وزیر منظور وسان کی صحافیوں سے بدتمیزی، موبائل فون چھین لیا اور دھکے دیئے

منگل 23 جولائی 2019 17:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما اور سابق وزیر منظور وسان نے سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں صحافی کا موبائل فون چھین لیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب منظور وسان آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔

(جاری ہے)

پیشی کے بعد جب صحافیوں نے ان سے سوال کرنے کی کوشش کی تو پی پی پی رہنما نے ان کا موبائل فون چھین لیا اور ان کے حامیوں نے بھی احاطہ عدالت میں صحافیوں کو دھکے دیئے۔

بعدازاں منظور وسان اور ان کے ساتھی صحافیوں کو دھکے دے کر چلے گئے۔اس سے قبل کیس میں منظور وسان کی ضمانت میں توسیع ہوگئی اور سماعت 9سمبتر تک ملتوی کردی گئی۔عدالت میں نیب کے وکیل نے کہاکہ ہم نے تحقیقات شروع کردی ہے اور مزید مہلت دی جائے۔عدالت نے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 9 سمتبر تک ملتوی کردی۔