بین الاقومی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالرکی کمی ، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا

منگل 23 جولائی 2019 19:07

بین الاقومی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالرکی کمی ، مقامی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) بین الاقومی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالرکی کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1426ڈالرسے گھٹ کر1422ڈالر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونااور10گرام سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت83900روپے اوردس گرام سونے کی قیمت71914روپے پرمستحکم رہی۔منگل کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت1050.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت900.00روپے پرمستحکم رہی۔