انتطامیہ نے متحدہ اپوزیشن کو مال روڈ پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

مال روڈ پر جلسہ کرنے پر پابندی ہے، اپوزیشن ناصر باغ میں جلسہ کر سکتی ہے: انتظامیہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 23 جولائی 2019 22:12

انتطامیہ نے متحدہ اپوزیشن کو مال روڈ پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23جولائی2019ء ) لاہور شہر انتظامیہ نے متحدہ اپوزیشن کو مال روڈ چئیرنگ کراس پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ متحدہ اپوزیشن نے مال روڈ پر چیئرنگ کراس کے مقم پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ متحدہ اپوزیشن 25جولائی کو یومِ سیاہ مانتے ہوئے چیئرنگ کراس پر جلسہ کرنا چاہتی تھی لیکن انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

شہری انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ مال روڈ پر جلسہ کرنے پر پابندی ہے۔ انتظامیہ نے متحدہ اپوزیشن کو پیشکش کی ہے اگر جماعت چاہے تو ناصر باغ مین جلسہ کر سکتی ہے۔ خیال رہے کہ ناصر باغ لاہور میں لوؤر مال روڈ پر استنبول چوک پہ واقعہ ہے۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن چاہے تو 25جولائی کو ناصر باغ میں جلسہ کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے 25جولائی کو چئیرنگ کراس پر جلسہ کرنے کے اجازت مانگی تھی لیکن انتظامیہ نے درخواست رد کر دی اور کہا کہ مال روڈ پر جلسہ ممکن نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اپوزیشن 25 جولائی یومِ سیاہ منانے کا اعلان کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں پشاور میں بھی جلسہ ہو گا۔ جمیعتِ علامائے اسلام ف نے بھی 25جولائی کو پشاور میں جلسے کا اعلان کیا تھا لیکن اپوزیشن جمعاتوں نے یومِ سیاہ کے جلسے کی وجہ سے اس جلسے میں شرکت سے معذرت کر لی تھی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ 25جولائی کو پشاور میں 2مقامات پر جلسے ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کے جلسے میں شرکت کریں گے اور اس کے بعد جمیعتِ علامائے اسلام ف کے جلسے میں شرکت کریں گے۔ امکان ہے کہ پشاور میں جلسے سے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف خطاب کریں گے لیکن اگر وہ نہ جا سکے تو احسن اقبال اور خواجہ آصف اس جلسے سے خطاب کریں گے۔