Live Updates

وزیراعظم عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقبول سیاسی لیڈر ہیں، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی مضبوطی کے لئے کانگریس کا کردار اہم ہے، شاہ محمود قریشی

بدھ 24 جولائی 2019 03:00

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مقبول سیاسی لیڈر ہیں، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی مضبوطی کے لئے کانگریس کا کردار اہم ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی امریکی ایوان نمائندگان کیپٹل ہل آمد کے موقع پر اراکین کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اراکین کانگریس پرجوش نظر آئے ۔ کانگریس کی سپیکر نینسی پلوسی نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو کیپٹل ہل آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات