عبادت کاوقت ہو تو امپائرز کو بتا کر نماز پڑھنے چلا جاتا ہوں:معین علی

اگر ہم واقعی عبادت کرنا چاہیں تو دنیا کی کوئی چیز ہمیں نہیں روک سکتی:برطانوی آل راﺅنڈر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 جولائی 2019 14:54

عبادت کاوقت ہو تو امپائرز کو بتا کر نماز پڑھنے چلا جاتا ہوں:معین علی
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جولائی2019ء) برطانوی آل راﺅنڈر معین علی کا کہنا ہے کہ جب بھی نماز کا وقت ہو تو وہ امپائرز کو بتا کر نماز پڑھنے چلے جاتے ہیں ۔ایک ریڈیو انٹر ویو کے دوران32سالہ معین علی کاکہنا تھا کہ میرا ہر ایک کے لیے یہی پیغام ہوگا کہ آپ اپنی اپنی فیلڈ میں باعمل مسلمان ہونے سے نہ شرمائیں،کھبی کبھی جب نماز کاوقت ہو اور میں فیلڈنگ کررہا ہوں اور مجھے محسوس ہو کہ اننگز ختم ہونے تک نماز کا وقت ختم ہوجائے گا تومیں امپائرز کو کہتا ہوں کہ مجھے نماز پڑھنے جانا ہے اوروہ مجھے کہتے ہیں کہ آپ دو ،تین اوورز کے لیے باہر جاسکتے ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے تجربے سے یہ کہ سکتے ہیں کہ اگر ہم واقعی میں عبادت کرنا چاہیں تو دنیا کی کوئی چیز ہمیں نہیں روک سکتی۔

(جاری ہے)

یا د رہے کہ اس سے قبل بھی بی بی سی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں سب سے اہم چیز اسلام ہے اور اس کے لیے میں اپنے کرکٹ کیریئر کو بھی چھوڑسکتا ہوں، 32 سالہ پلیئر نے شاندار انداز میں واضح کیا کہ اسلام ان کے لیے کیا اہمیت رکھتا اور کیسے مذہب نے بہتر انسان بننے میں ان کی مدد کی ہے۔واضح رہے کہ انگلش کرکٹر معین علی اسلامی تعلیمات پر سختی سے عمل کرتے ہیں، وہ میچ کے دوران بھی پابندی سے نماز ادا کرتے ہیں اور رمضان کے روزے بھی باقاعدگی سے رکھتے ہیں۔                                                              

متعلقہ عنوان :